کورکمانڈرلاہورکا پنجاب رینجرزہیڈکوارٹرزکادورہ،آپریشن ردالفساد کے علاو ہ رینجرزکی بھارت کو جوابی کارروائیوں پربریفنگ لی

 
0
367

راولپنڈی، دسمبر 12 (ٹی این ایس):  کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے پنجاب رینجرزہیڈکوارٹرزکادورہ کیا جس میں ان کورینجرزکی پیشہ ورانہ تیاریوں پربریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو  پنجاب رینجرزہیڈکوارٹرز آمد پرآپریشن ردالفساد کے علاو ہ بھارت کی جانب سے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزیاں اور رینجرزکی جوابی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔