گھر میں گھس کر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،سر کے بال بھی کاٹ دئیے

 
0
402

فیصل آباد،اکتوبر19 (ٹی این ایس): بااثرافراد نے گھر میں گھس کر حاملہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔معلوم ہواہے کہ تھانہ باہلک کے علاقہ چک نمبر607گ ب میں گاؤں کے بااثر افراد عثمان اور بلو بلوچ وغیرہ نے گھر کے باہر پانی پھینکنے پر حاملہ صابراں بی بی اور اس کی جواں سالہ بیٹی پر تشدد کیا اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان کے گھر میں جا گھسے گھسیٹ کر سرعام بازار
میں تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکے بال بھی کاٹ دئیے ،خاتون کی حالت غیر ہونے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ میں منتقل کردیا۔پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔