فیصل آباد،ڈاکوں اور چوری کی 35واردات

 
0
915

فیصل آباد ،اکتوبر19(ٹی این ایس): شہر میں 35واردات میں شہری لٹ گئے ڈاکودو گھروں کا صفایا کر گئے ، 6دکانوں سے نقدی و قیمتی سامان چوری ہو گیا ، ڈاکوؤں نے 8مقامات پر شہریوں سے نقدی و موبائل فونز چھین لئے وارداتوں میں 12موٹر سائیکلیں غائب پولیس نے 6وارداتیں بوگس قرار دے دیں ، پولیس ذرائع کے مطابق ٹھیکری والا 245حسین آباد روڈ پر اعجاز کے گھر سے مسلح افراد 35ہزار نقدی اور آدھا تولہ زیورات جبکہ ملت ٹاؤن اریج کے گھر سے ڈاکو نقدی اور زیورات چھین کر لے گئے کھڑیانوالہ 109ر ب میں قمر سعید ، سیف آباد میں طاہر ، چوہلہ پلی میں اقبال ، پرتاب نگر میں شاہد ، نثار کالونی میں یحییٰ ، کھجوراں والا باغ سے ارشد ٹی سی آفس سٹی جڑانوالہ میں عمران ، خانوآنہ اڈا سے ظفر ، سٹی جڑانوالہ میں شعیب ، ڈی ٹائپ بانساں والا بازار میں شہباز سے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے ، جبکہ بٹالہ کالونی وارث پورہ میں آصف ، 295ر ب میں ارشاد ، اویس نگر میں منیر ، مدینہ ٹاؤن وائی بلاک میں عمر جاوید پولیس لائن مین گیٹ سے مظہر ، سول ہسپتال سمندری میں عمران ، سیشن کورٹ کے سامنے عمیر ، نگینہ سویٹ میں علی ، سمال سٹیٹ سے وسیم ، بلال ٹاؤن جڑانوالہ میں اظہر ، نصیر آباد سے ظفر گولڈ جم بٹالہ کالونی سے احمد ، نشاط آباد بٹ پان شاپ سے خالد ، 25ج ب میں یٰسین ،204ر ب میں غلام جعفر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، سٹی سمندری میں ندیم ، جھنگ بازار میں عمران ، منصو آباد میں عثمان ، سلمیٰ ٹاؤن میں علی رضا ، شاداب کالونی میں جمیل کی دوکانوں سے چور قیمتی سامان لے اڑے جبکہ کرم دین بستی کے مبارک کے گھر سے قیمتی سامان چوری ہو گیا ، پولیس نے چھ وارداتیں بوگس قرار دے دیں کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا یا جا سکا ۔چک نمبر 376گ ب میں رہائش پذیر علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا ہوا تھا جن کی غیر موجودگی میں علی چوروں کے گروہ نے گھر کے تالے توڑے اور ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی و سترہ تولے سونا چوری کرکے لے گئے ‘اہل خانہ کوواپسی پر چوری کی واردات کا علم ہوا جنہوں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی تاہم ابھی تک چوروں کے گروہ کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔