فیصل آباد، اکتوبر19 (ٹی این ایس): جھال خانو آنہ چوک میں فیکٹری مزدوروں کو لے جانے والی بس رکشہ کو بچاتے ہوئے الٹ گئی‘ بس میں سوار 20 کے لگ بھگ افراد زخمی ہو گئے‘ جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے جبکہ باقی کو طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق AK سپننگ ملز کی بس حسب معمول آج صبح سویرے فیکٹری مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی کہ جھال خانو آنہ چوک میں رکشہ کو بچاتے ہوئے بس الٹ گئی‘ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا‘ بس میں سوار بیس کے لگ بھگ فیکٹری مزدور زخمی ہو گئے‘ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور چودہ کے لگ بھگ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا جبکہ شدید زخمی ہونے والے مزدوروں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔