ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد قیدی خواتین کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش

 
0
1039

فیصل آباد نومبر 22 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد قیدی خواتین کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش کی گئی جس میں TEVTA سے ٹریننگ اور کورسسز مکمل کرنے والی قیدی خواتین نے مختلف اسٹائل میں چیزیں بنائیں۔ جن میں پینٹنگز، دیدہ زیب کپڑے، بیڈ شیٹس، فلور میٹ، کشن، بچوں کے کپڑے، آئل پینٹنگز، پنسل پینٹنگز وغیرہ شامل تھیں۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعیداللہ گوندل نے قیدی خواتین میں اسناد تقسیم کیں۔ اور ایگزیبشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر TEVTA سلیم اور علی اکبر گجر سپرنٹنڈنٹ جیل بھی شامل تھے۔ پنجاب کی جیلوں میں ٹیوٹا 2016 سے فنی کورسسز کروا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں Beautician, Tailoring اور Paintings کے کورسسز کروائے جا رہے ہیں۔ باہر سے آئے مہمانوں نے ان فن پاروں کو دیکھ کر بہت تعریف کی۔ یہ نمائش قیدی خواتین کی جانب سے بنائے گئے فن پاروں کی پہلی بار منعقد کی گئی۔