ہری پور ، ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا 

 
0
354

ہری پور،اکتوبر 19( ٹی این ایس): ہری پور میں نو تعمیر شدہ ٹراما سنٹر نے کام شروع کردیا ۔ خیبر پختونخوا ہ کے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹراما سنٹر 6کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ ساڑھے تین کروڑ روپے مشینری کی خریداری کے لئے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہری پور میں خواتین اور بچوں کے ہسپتال کی تعمیر نو کیلئے تیس کروڑ روپے کی منظوری بھی دی گئی ہے