راولپنڈی (ٹی این ایس) ٹریفک پولیس پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل۔ پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کی شہریوں سے گزارش ، پتنگ بازی ایک خونی اور جان لیوا کھیل ہے ضلع بھر میں پتنگ بازی اور بسنت پر مکمل پابندی ہے جس کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر اپنا بھرپور کردار ادا رکررہی ہے اور ایسے عناصر کی مکمل نشاندہی بھی جاری ہے جبکہ ضلعی پولیس ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لا رہی ہے۔ اس کیساتھ موٹر سائیکلسٹ میں سیفٹی وائیر کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے شہریوں اور خصوصاً والدین سے اپیل ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہر کریں اورپتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے حوالے سے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور اسکی روک تھام کیلئے پولیس کا ساتھ دیںٹریفک پولیس شہریوں کو بلارکاوٹ ٹریفک کی روانی فراہم کرنے کیساتھ انکی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔ موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر خونی اور قاتل پتنگ کی ڈور سے زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے موٹر سائیکل کے اوپر سیفٹی وائر کا استعمال کریں۔













