بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز بھی برہم ،نام نہاد اسمبلی میں اپوزیشن کا واک آؤٹ

 
0
545

سرینگر، جنوری 15 (ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کیبیان پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے آرمی چیف کے بیان پر ردعمل کا مطالبہ کیا،مطالبہ منظور نہ ہونے پر اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔

نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک ہے۔بھارتی آرمی چیف نے جمعے کو بیان دیاتھاکہ سوشل میڈیااور حکومت گمراہ کن مہم سینوجوانوں کوبنیادپرست بنارہی ہیں، مساجد،مدرسوں پرکنٹرول کیاجائے،تعلیمی نظام بہتر کیاجائے۔