جناح ٹاون میں فیکٹری پر چھاپہ، ناقص صفائی، مضر صحت اجزاء،گلے سڑے پھپھوندی زدہ پھلوں سے مربہ بنایا جاتا تھا 

 
0
480

فیصل آباد، اکتوبر19 ( ٹی این ایس): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے جناح ٹاون میں واقع مربہ فیکٹری کو گلے سڑے پھپھوندی زدہ پھلوں کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں صفائی کے نا قص انتظا ما ت پر معروف رک ہوٹل کو 10,000روپے جر ما نہ عائد، 5پیکٹ زائدالمیعادبریانی مصالحہ اور4پیکٹ رنگین پاپڑ موقع پر تلف کر دئے گئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق جناح ٹاون میں واقع محمد اسلم مربہ فیکٹری کو گلے سڑے پھپھوندی زدہ پھلوں کے استعمال کرنے ، پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے نا قص انتظامات ،نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ورکنگ ایریا میں ملازمین کا سگریٹ نوشی کرنے ، مربہ کی تیاری میں زائدالمیعاد اور غیر معیاری شیرہ کا استعمال کرنے ، ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے کی بنا پر سربمہر کیا گیا ۔جبکہ خام مال اور تیار شدہ مال ، غیر معیاری شیرہ اور پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا ۔اس کے علاوہ شیخوپورہ روڈ پر واقع کراچی ڈیفنس ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد ساسزاستعمال کر نے، صفائی کے نا قص انتظا ما ت کی وجہ سے 10000روپے جر ما نہ عائد اور5پیکٹ زائدالمیعادبریانی مصالحہ،4پیکٹ رنگین پاپڑ موقع پر تلف کر دئے گئے۔مزید برآں چنیوٹ ،جھنگ اور ٹوبہ میں کاروائی کرتے ہوئے سکندر پہلوان ناشتہ پوائنٹ، لائیق بریانی، حاجی اللہ دتہ کریانہ سٹور، حاجی نواز کریانہ سٹور، چاچا نکو ناشتہ پوائنٹ، راحت بیکنگ یونٹ، شفقت سوڈا واٹر، نیو پھول بیکری، ببلو نان شاپ، احمد علی ٹی سٹال، عبدلمجید سموسہ پوائنٹ، کاشف دودھ دہی شاپ، احمد بیکرز، شہباز ٹی سٹال، عباس کریانہ سٹور، علی پان شاپ، ماسٹر جنرل سٹور، قلندری ٹی سٹال، ریاض ٹی سٹال، حاجی محمد دین پکوان سنٹر اور بھگہ لاہوریاں چکن شاپ کو حتمی وارننگ لنوٹسز جاری کئے۔