فیصل آباد ٗمحکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ٗ دو فرار ٗاسلحہ بر آمد

 
0
1110

فیصل آباد دسمبر 3 (ٹی این ایس)فیصل آبادمیں محکمہ انسداد دہشت گردی کے ساتھ مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک اور 2فرار ہوگئے ٗدہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد میں خفیہ اطلاع پر ساندل بار کے علاقے میں بائی پاس کے قریب 5 موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو روکا گیا تو انھوں نے فائرنگ کی ٗجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ ان کے 2 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور ان کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔