فیصل آباد ٗ پولیس کی فائرنگ سے زخمی شخص جاں بحق

 
0
444

فیصل آباد نومبر 8 (ٹی این ایس)فیصل آباد پولیس نے ایک زخمی شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ فٹ پاتھ پر موجود شخص ڈاکو تھا ٗ مسلح تھا ٗ ہاتھ میں پستول تھا ٗہم پر گولی چلاسکتا تھا تاہم موبائل فون سے بنی ویڈیو میں زخمی شخص کے پاس کوئی پستول واضح طور پر نظر نہیں آیا ٗ پولیس نے اپنے طور پر ہی قصہ نمٹادیا۔پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت آصف سردار کے نام سے ہوئی ہے ٗجو ڈکیتی کی تین وارداتوں میں مطلوب تھا۔پولیس انکاؤنٹر کے نام پر ایک زخمی شخص پر گولیاں برسانے کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا جہاں دن کی روشنی میں سادہ کپڑوں والے پولیس اہل کار نے سب کے سامنے ایک شخص پر تین گولیاں مار کر ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔