راولپنڈی (ٹی این ایس) پولیس نے رواں سال بہترین تفتیش سے مشکل مقدمات کو حل کر کے اندھے قتل کی وارداتوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کامیابی حاصل کی جن میں سر فہرست تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر دیور کے ہاتھوں بھاوج کا قتل اور دو مغوی بچیوں کو حفاظت بازیابی، تھانہ سٹی کے علاقے میں نالہ لئی سے بوری بند لاش ملنے کا واقعے میں پولیس نے اندھے قتل کیس میں تینوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹرسائیکل برامد کی ملزمان نے مکان ہتھیانے کی لالچ میں شہری کو پھندہ دے کر قتل کیا اور لاش بوری میں ڈال کر نالہ لئی میں پھینک دی تھی، تھانہ نصیر آباد کے علاقے سے بوری بند لاش ملنے کا واقعہ پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان مقتول کے دوست تھے جنہوں نے ذاتی رنجش اور لالچ میں قتل کیا، تھانہ جاتلی کے علاقے میں نومولود بچے کے قتل کا واقعہ پولیس نے دس دن کے نومولود بچے کو قتل کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کیا ملزمہ رشتے میں نومولود کی تائی تھی جس نے ذاتی رنجش پر معصوم بچے کو گھر کے کنویں میں پھینک کر قتل کیا،تھانہ روات کے علاقے میں بیوی کو قتل کرکے الزام سابقہ شوہر پر الزام لگانے کا واقعہ روات پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے اہلیہ کو قتل کر کے الزام سابقہ شوہر پہ لگانے والے شخص کو گرفتار کیا ملزم نے ڈھونگ رچایا تھا کہ مقتولہ کو اسکے سابق شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں اندھے قتل کا واقعہ پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ اور اسکے ساتھی کو گرفتار کیا مقتول کی اہلیہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو زہر دینے اور گلا دبا کر قتل کیا اور لاش ویرانے میں پھینکنے دی تھی۔تھانہ مندرہ کے علاقے میں رینٹ اے کار ڈرائیور کے قتل کا واقعہ پولیس نے ڈرائیور کہ قتل کو ٹریس کر کے اشتہاری گرفتار کیا اشتہاری نے راستے میں گاڑی خراب ہونے پر مقتول سے منصوبہ سازی سے تلخ کلامی کی اور قتل کیا، تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں رینٹ کی گاڑیاں لے کر فروخت کرنے کا واقعہ پولیس نے رینٹ پر گاڑیاں لے کر فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے کروڑوں مالیت کی سات گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں ملزم رینٹ پر گاڑیاں لیتا اور مختلف اضلاع میں فروخت کر دیا کرتا تھا، تھانہ گجر خان کے علاقے میں چوری و نقب زنی کا واقعہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر سے چوری و نقب زنی کا سراغ لگایا جس میں پڑوسی ملوث تھا پولیس نے 40 لاکھ سے زائد مالیت کے 10 تولہ طلائی زیورات رقم دو لاکھ پچاس ہزار برآمد کیے، تھانہ دھمیال کے علاقہ میں بیوہ کے گھر سے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو گرفتار کر کے زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 40 لاکھ برامد کی،تھانہ روات کے علاقے میں خاتون کے گھر میں چوری کا واقعہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے گھر سے 26 لاکھ سے زائد مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی طلائی زیورات اور لاکھوں مالیت کے قیمتی بیگ گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد کیا،تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں گھر میں چوری کے واقعہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کرنے والے مدعی کے بھتیجے کو گرفتار کر کے 45 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ نو تولے طلائی زیورات اور رقم 11 لاکھ برآمد کی، ٹیکسلا کے علاقے میں گھر میں چوری کے واقعہ میں پولیس نے گھر سے کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے ملزم کو گرفتار کیا برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 23 تولے طلائی زیورات برامد کیے،تھانہ نصیر اباد کے علاقے میں پولیس نے اجرتی قاتلوں سے شہری کی جان بچائی جو شہری کو قتل کرنے کیلئے دوسرے صوبے سے راولپنڈی ائے تھے پولیس نے چار اجرتی قاتلوں کو گرفتار کیا اجرتی گینگ نے 50 لاکھ (سپاری) کے عوض شہری کو اغوا کر کے قتل کرنا تھا پولیس نے اجرتی گینگ سے اسلحہ چار لاکھ روپے اجرت کی رقم (سپاری) اور دو کاریں برآمد کیں،تھانہ مورگاہ کے میں بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کاروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا اور ایک کروڑ تین لاکھ مالیت کے 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 10 ایئرپوڈز اور 100 گھڑیاں برآمد کیں،تھانہ مورگاہ کے علاقے میں گھر میں چوری کے واقعے کے دوران پولیس نے دو گھریلو ملزمان کو گرفتار کیا اور ڈیڑھ کروڑ مالیت کے طلائی زیورات، فارن کرنسی ،پاکستانی کرنسی ،گھڑیاں اور دیگر سامان برامد کیا،تھانہ ریس کورس کے علاقے میں چوری و نقب زنی کے واقعہ میں ریس کورس پولیس نے گھر میں واردات کرنے والے دو اشتہاریوں کو گرفتار کر کے 43 لاکھ سے زائد مالیت کے مسروقہ ساڑھے آٹھ تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی برامد کی۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کا واقعہ میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مصروف کا رقم 40 لاکھ روپے برآمد کی۔۔۔













