پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات سے دونوں ملکوں میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی ، اعزاز چوہدری

 
0
402

 

واشنگٹن ،نو مبر08(ٹی این ایس): امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کے سیاسی حل کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میں امن وامان کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث پاکستان کو ابھرتی ہوئی اقتصادی مارکیٹ کا درجہ ملا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات سے دونوں ملکوں میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی، دونوں ممالک سائوتھ ایشیا میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں۔

بدھ کو امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کیپٹل ہل پر تین ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کیں۔ اعزاز چوہدی نے سینیٹر جونی ارنسٹ ، کانگرس کی رکن کیرن باس اور کرس سٹیورٹ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوںمیں سفیر اعزاز چوہدری نے کانگریس اراکین کو پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونیوالے حالیہ پیش رفتوں سے آگاہ کیا،اعزاز چوہدری نے افغانستان اور علاقے میں پاکستان کے نقطہ نظر پر ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سائوتھ ایشیا میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں، پاکستان اور امریکہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اعزازچوہدری نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے ساتھ پیش رفت کی ہے، پاکستان میں امن وامان کی بہتر ہوتی صورتحال کے باعث ملک کو معاشی طورپر بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے ، اور پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا درجہ ملا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہتر معاشی تعلق کے باعث نئی نوکریاں ملیں گی،جس سے دونوں ممالک میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی،ارکان کانگریس نے سفیر اعزاز چوہدری کی بریفنگ کو سراہتے ہوئے اس عزم کی تائید کی کہ خطے میں مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے ملکر کام کرنے کی سفیر سفیر اعزاز چوہدری کے نقطہ نظر کی تائید کی۔