وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

 
0
1005

فیصل آباد جولائی 24 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو۔ وزیراعلیٰ عمران خان کی ہدایت پر ڈویژن کے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام نے پی ٹی آئی کے ساتھ جو محبت کی ہے جس پر ہم مشکور ہیں۔ واٹر ٹریٹمنٹ پراجیکٹ فیصل آباد کے شہریوں کیلئے ایک تحفہ ہے، 19 ارب روپے لاگت آئے گی۔  پہلے بھی فیصل آباد آئے ہیں،ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔ فیصل آباد میں ترقیاتی کاموں کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔ وزیراعظم کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امریکہ کے حالیہ دورے میں جو کامیابیاں ملی ہیں، اس سے پہلے کبھی نہیں ملیں۔ پہلی دفعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ہم پارلیمنٹیرینز کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل بھی کریں گے۔ ملک میں قیام امن کی کاوشوں پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا صحافیوں کے مطالبے پر فیصل آباد میں صحافی کالونی کے منصوبے کا اعلان۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد پریس کلب کے اراکین کو ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ آفس مدعو کر لیا۔