فیصل آباد میں ٹوٹی قیامتِ صغریٰ، فیکٹری میں لگی خوفناک آگ 5مزدوروں کی زندگیاں نگل گئی

 
0
682

فیصل آباد 09 جون 2020 (ٹی این ایس): فیصل آباد میں آئل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 5 مزدور جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے مزید تین ملازمین کی جھلسی ہوئی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے، 5 زخمی ملازمین کو الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں ایک لاکھ لیٹر آئل موجود تھا، آئل کی بھاری مقدار کے باعث آگ بار بار بھڑک رہی تھی۔

فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔