کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سی پی او راولپنڈی کے کھلی کچہری کو تاحکم ثانی موخر کرنے کے احکامات شہریوں کی شکایات اور درخواستیں بذریعہ ٹیلی فون، ای میل، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا وصول کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا

 
0
376

راولپنڈی مارچ 24 (ٹی این ایس): کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر سی پی او راولپنڈی کے کھلی کچہری کو تاحکم ثانی موخر کرنے کے احکامات
شہریوں کی شکایات اور درخواستیں بذریعہ ٹیلی فون، ای میل، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا وصول کرنے کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا واٹس ایپ اور ٹیلی فون پر شہریوں کی موصول ہونے والی درخواستوں پر سی پی او نے شہریوں سے فون پر رابطہ کیا واٹس ایپ پر موصول ہونے والی شہری کی درخواست پر ایس ایچ او ویسٹریج کو فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم شہریوں کی درخواستوں پر ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی وارث خان کو تفتیش کی نگرانی کا حکم کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات سننا بھی ضروری ہے، سی پی او کی افسران کو ہدایت شہریوں کی شکایات کا بروقت حل اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. سی پی او محمد احسن یونس