لا ہو ر ہا ئیکو رٹ ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی مستقل تقرری کے احکامات جاری کرنے سے حکومت کو روک دیا

 
0
937

 

فیصل آباد،دسمبر06(ٹی این ایس) : عدالت عالیہ لاہور کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ایک رٹ درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی مستقل تقرری کے احکامات جاری کرنے سے حکومت کو روک دیا ہے اس سلسلہ میں چیف جسٹس نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے 21 دسمبر 2017 کو مکمل ریکارڈ طلب کیاہے ۔ آن لائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے عدالت عالیہ میں رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوبائی حکومت نے عدالت عالیہ کے فیصلے کے برعکس وائس چانسلر مقرر کرنے کیلئے اپنے طور پر رولز تیار کیے ہیں جو کہ پاکستان ہائر ایجوکیشن کے ضابطہ کے برعکس ہیں اور اس سلسلہ میں جن تین افراد کے نام وائس چانسلر کی تقرری کیلئے ارسال کیے گئے ہیں ان میں سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد کا نام بھی شامل ہے جو قبل ازیں دو مرتبہ سے زاہد مدت تک وائس چانسلر رہ چکے ہیں اور وہ ہائر ایجوکیشن کے رولز اور ریگولیشن کے مطابق نہیں آتے جبکہ ان کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد ہو چکے ہیں اور اس سلسلہ میں احتساب بیورو تحقیقات بھی کر رہا ہے ۔

پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے اپنی رٹ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا کہ سابق وائس چانسلر اپنے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے تیسری مرتبہ تعینات ہونا چاہتا ہے لہذا پاکستان ہائر ایجوکیشن کے ضابطہ کے تحت نئے وائس چانسلر کے طریقے کار پر عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر قبال رندھاوا ، گومل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور اور ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے گزشتہ روز وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے ہونیو الے انٹرویو کا بائیکاٹ کر تے ہوئے صوبائی بورڈ پر عدالت عالیہ کے احکامات کے برعکس انٹر ویو لینے کا الزام عائد کیا تھا ۔

چنانچہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین احسن بھون ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت عالیہ میں وائس چانسلر کی مستقل تقرری کے احکامات روکنے کی استدعا کی تھا جس پر عدالت عالیہ چیف جسٹس نے حکم متناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ریکارڈ سمیت 21 دسمبر 2017 کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے آن لائن کے مطابق گومل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سرور اور ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی نے بھی عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کی عدالت میں کسی قسم کی رٹ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں