کراچی اورگوجرانوالہ میں پولیس کی کارروائیاں جاری ‘ 30 افراد گرفتار

 
0
345

کراچی اکتوبر 6 (ٹی این  ایس ) شہرقائد اور گوجرانوالہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر رابعہ سٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 سے زائد افراد کوگرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائیوں میں 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مشتبہ افراد سے کٹر اور تیز دھار آلے ملے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ مشکوک تمام افراد موٹرسائیکل پرسوارتھےجبکہ مشکوک افراد سےتفتیش جاری ہے۔ ادھر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔