نااہلی کیس میں عمران خان نے جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

 
0
355

اسلام آباد  اکتوبر6 (ٹی  این ایس ) نااہلی کیس میں عمران خان نے جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ۔۔ جس میں نیازی سروسسزکے اکاؤنٹ سے جمائما کو 5لاکھ 62ہزار پااؤنڈ کی ادائیگی کےدستاویزبھی شامل ہے ۔ دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیر کے نقشے کے 79 ہزار پاؤنڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے ۔۔ الیکشن کمیشن میں 2003میں جمع کرائے گئے گوشوارے میں رقم جمائماخان سے آنے کی تفصیل موجود ہے ۔۔ نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے جمائما کو قرض کی ادائیگی ظاہرہے ۔۔ اینگلو آریش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہونا ہے۔قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسز اکاؤنٹ میں ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم باقی رہ گئی ۔ باقی  رقم قانونی چارہ جوئی پر خرچ ہوئی ۔ایسا کچھ نہیں بچا تھا جو عمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے ۔عمران خان 2002سے2007تک ممبر قوی اسمبلی رہے۔اس دوران عمران خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ رقم ملی نا ہی کوئی رقم قابل وصول تھی۔ دوہزار تیرہ کے الیکشن تک نیازی سروسز اکاؤنٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی ۔ اکاؤنٹ میں کوئی ایسی رقم نہیں تھی جو 2013کے گوشواروں میں ظاہرکی جاتی۔۔