ممتاز زہرا بلوچ پاکستان دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

 
0
161

ممتاز زہرا بلوچ کو ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا، ممتاز زہرا بلوچ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں اٹھائیں گی،
صائمہ سید کو نائب ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا، ممتاز بلوچ سابق ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کی جگہ لیں گی، سابق ترجمان دفتر خارجہ افتخار احمد کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے، عاصم افتخار احمد فرانس روانہ ہو چکے ہیں،ممتاززہرا بلوچ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایشیا پیسفک تعینات تھیں۔ممتاز بلوچ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ممتاز بلوچ کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دی گیا۔