پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے مرکز سے لے کر صوبائی اور مقامی حکومتوں اور انتظامیہ کو انہیں اپنی ترجیحات میں اولیت دینا ہو گی،وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر

 
0
405

اسلام آباد جولائی 11(ٹی این ایس)وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کے موضوع پر پہلی قومی کانفرنس کا انعقاد وزارت کے ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کے تحت اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ اس کانفرنس کی مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر جبکہ اس کی صدارت سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کی۔ نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات، تھنک ٹینکس کے سربراہان، اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی اور معاشیات و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ دو سو سے زائد ممتاز شخصیات اور ماہرین نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے پائیدار اھداف کے حصول کے حوالے سے گزشتہ تین سال کے دوران نہایت مثبت پیش رفت ہوئی ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کے حوالے سے وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں اور صوبوں کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے تحت مل کر کام کرنے کی بدولت اھداف کے حصول کی جانب پیش رفت اہم سنگ میل ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔ اس مقصد کے لئے قومی سطح سے مقامی سطح تک مربوط حکمت عملی وضع کر کے پر سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔ عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ مختلف سطحوں پر استعداد کار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے مرکز سے لے کر صوبائی اور مقامی حکومتوں اور انتظامیہ کو انہیں اپنی ترجیحات میں اولیت دینا یوگی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص تعلیم سے وابستہ افراد کار، نوجوانوں اور خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، اس مقصد کے لئے مقامی سطح پر مختلف تربیتی نشستوں کا انعقاد اور جامع موضوعات کا تعین کرنا ازحد ضروری ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لئے تنہا ان اھداف کا حصول ممکن نہیں، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص نجی شعبے، سماجی بہبود کی تنظیموں اور معاشرے کے دیگر با اثر حلقوں کو آگے بڑھ کر حکومتوں کی معاونت کرنا ہوگی۔ حکومتوں کا فرض ہے کہ نہ صرف اس تعاون کو فروغ دیں بلکہ پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کو فعال کردار ادا کرنے کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اہم ذمہ داری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو معاشی شعبے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان چیلنجز کی موجودگی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مل کر ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تجویز کیا کہ وزارت منصوبہ بندی میں قائم ایس ڈی جیز سپورٹ یونٹ کو صوبوں کے ساتھ مل کراہم اھداف اور ان کی ترجیحات اور اس کے لئے مالی ضروریات کا تعین اور وسائل کی فراہمی کی مجموعی حکمتِ عملی وضع کرنی چاہئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اھداف کا حصول ہمارے قومی ترقیاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے اور ترقی کے لئے طئے کردہ پہلی تین اہم ترجیحات کا حصہ ہے جس سے حکومت پاکستان کی ان اھداف کے حصول کے لئے پختہ عزم کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری منصوبہ بندی نے پائیدار ترقی کے اھداف کے حصول کے لیے منعقد کی جانے والی پہلی کانفرنس اور اس میں ماہرین اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کو قومی سطح پر سنگ میل قرار دی…