ملک کی آبادی ساٹھ فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں نوجوانوں کو متحرک ہونا ہوگا،نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر سلیمان

 
0
304

اسلام آباد جولائی 11(ٹی این ایس) نیشنل کوارڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر سلیمان نے گزشتہ رات پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی آبادی ساٹھ فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں نوجوانوں کو متحرک ہونا ہوگا،نوجوان آگے بڑھیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مدد کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں نیکٹا کی یوتھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
نیشنل کوارڈینیٹر ڈاکٹر سلیمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں نوجوانوں کو متحرک ہونا ہوگا وہ اپنی یونیورسٹیز کے کیپمسز میں غیر معمولی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مدد کریںملک کی 62 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہونے کے ناطے نوجوانوں کا پالیسی میکنگ میں اہم کردار ہے تعلیمی اداروں میں عدم تشدد اور انتہا پسندی کی تدارک کیلئے نوجوان آگے بڑھیں۔
انتہا پسندی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان ہو چکا نوجوانوں سے انکی تجاویز جاننا چاہتے ہیں۔نوجوان بتائیں کس طرح دہشتگردی کو ختم کیا جائے،عدم برداشت اور انتہا پسندی اس معاشرے کا بڑا مسئلہ بن کر ابھر رہا ہے مختلف تہذیب، مذاہب، زبانوں کے لوگ ملک میں آباد ہیں ہم سب کو مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کرنا ہو گااس ملک میں بغیر کسی خوف کے ہر ایک کو پھلنے پھولنے کا موقع ملنا چاہئے۔