چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

 
0
103

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں، جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات پیش کردیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین کی مختلف جیلوں میں 236 پاکستانی قید ہیں، جن میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں 121 ،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13 پاکستانی اور گاونفشرو میں 90 پاکستانی قید ہیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ دونوں مالک میں سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ 2020 میں نافذ العمل ہوا۔
21 پاکستانیوں کی منتقلی کے لیے درخواست 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دی، منتقلی کی منظوری کیلئے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔