ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟

 
0
132

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی20 ورلڈکپ فائنل سے قبل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں اہم مشورے دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ میلبرن میں کھلاڑیوں ملاقات کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی اور کوچنگ اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر رمیز راجہ 1992 کی یادیں شیئر کرتے ہوئے عمران خان کی تقریر بھی دہرائی، کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ یہ موقع پھر نہیں آنا، گرانڈ میں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کریں۔
سابق کرکٹر نے بابر اعظم سمیت ہر کھلاڑی کو کہا ہے کہ زندگی میں ایسے موقعے کم ملتے ہیں، ورلڈکپ جیتنے کا اس سے بہترین موقع نہیں ملے گا۔