اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا تھانہ ترنول، تھانہ رمنا اور تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،191افراد،95گھروں،27دکا نوں،92موٹر سائیکلوں اور13 گا ڑ یو ں کو چیک کیا گیاجبکہ 5مشکوک افراد اور3 موٹر سائیکلز کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا، زونل ایس پیز کی زیرنگرانی تھانہ ترنول، تھانہ رمنا اور تھانہ شمس کالونی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے گئے، سرچ آپریشن کے دوران191 افراد،95 گھروں،27دکانوں، 92موٹر سائیکلوں اور 13 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 5 مشکوک افراد اور 3 موٹر سائیکلز کو جانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات بھی منتقل کیا گیا،ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے

















