ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ سکندر خان کا اڈیالہ جیل کا دورہ

 
0
700

اسلام آباد اکتوبر 25 (ٹی این ایس): مورخہ 25 اکتوبر 2019 کو سکندر خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ ہمرا رانا مجاہد رحیم سول جج اسلام آباد ویسٹ بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ اس موقع پر جیل چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔