نواز شریف کی بیماری کی سو فیصدصحیح تشخیص نہیں ہو سکی ،ڈاکٹرز پورے اخلاص کیساتھ محنت کر رہے ہیں‘ شہباز شریف

 
0
275

لاہور اکتوبر 25 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری کی سو فیصدصحیح تشخیص نہیں ہو سکی ،ڈاکٹرز پورے اخلاص کیساتھ محنت کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی صحت کیلئے دعا کرے،پیر کے روز مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت ہے ان کے لئے بھی دعا کریں ۔ لاہورہائیکورٹ میں خواجہ محمد آصف اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اس وقت ایک بڑی شدید قسم کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
جمعرات کے روز تک مرض کی صحیح وجہ کی سو فیصدتشخیص نہیںہو سکی ۔ یہ طے ہے کہ نواز شریف کوڈینگی نہیں ہوا اور جو وہ دل کے عارضے کے لئے ادویات لیتے ہیں اس کا بھی اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں۔ ڈاکٹرز سو فیصد کسی وجہ تک نہیںپہنچ سکاتاہم انہوں نے جونان میتھڈہیںادویات کے ذریعے علاج شروع کر دیا ہے ۔ قوم سے درخواست ہے کہ وہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا کریں ۔
پیر والے دن لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست سنی جائے گی اور قوم سے درخواست ہے کہ ان کے لئے بھی دعا کریں ۔نواز شریف کی زوجہ اس دنیا سے چلی گئی ہیں اور اب ان کی بیٹی مریم ہیںجنہوں نے اپنے بیمار والد کی تیمار داری کرنی ہے ان کے پاس رہنا ہے اوران کے دکھ درد کو سنناہے اور ایک بیٹی کے طو رپر پورا ساتھ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، اپنے ساتھیوں، وکلاء کا شکرگزارہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ۔