حکومت کسی دبائو میں آئیگی اورنہ ہی کر پشن کر نیوالوں کو کوئی معافی یا رعایت ملے گی‘چوہدری محمد سرور

 
0
291

لاہور اکتوبر 25 (ٹی این ایس): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ”کر پشن بچائو ”مہم مکمل طور پر فلاپ ہوگی۔حکومت کسی دبائو میں آئیگی اورنہ ہی کر پشن کر نیوالوں کو کوئی معافی یا رعایت ملے گی ۔مہنگائی اوربے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور اربوں روپے کے غیر ملکی قر ضے ہیں ۔اپوزیشن 2023سے پہلے عام انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ انکے یہ خواب بس خواب ہی رہیں گے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی۔
وہ گور نر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، راجن پور سے ایم این اے نصراللہ دریشک اورنواب زادہ فیروز خان سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفو دسے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ کسی احتجاجی مارچ یا دھر نے کے ذریعے حکومت پر دبائو ڈال لیں گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں کیونکہ پاکستانی قوم جانتی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو دبائو میں نہیں لاسکتی ہے عمران خان نے اس ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے نجات دلانے کا وعدہ کر رکھا ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کر پشن کو جڑوں سے ختم کریں گے جسکے لیے آئین وقانون کے مطابق ہر قدم اٹھایا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھر نوں اور احتجاجی سیاست کے ذریعے معاشی طور پر نقصان پہنچانے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے مگر پاکستان کے عوام وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کرچل رہے ہیں اس لیے حکومت کسی دھر نے یا احتجا ج سے خوفزدہ نہیں بلکہ ہر صورت حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی اور اپوزیشن پہلے کی طر ح اب بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست کا عوامی مفاد ات سے نہیں بلکہ پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کا ایجنڈہ اپنی کر پشن بچانا اور ذاتی مفادات کا تحفظ ہے لیکن یہ اپنے عوام دشمن ایجنڈے میں ناکام ہوں گے ذاتی مفادات کی جنگ لڑ نیوالی اپوزیشن عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔