پی ٹی آئی نے رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کردیا

 
0
107

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعودکے خلاف پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہلی ریفرنس دائر کردیا گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کونوٹس جاری کردیے گئے۔
نوٹس میں عمران خان کو 18جنوری کو خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ نوٹس میں کہا گیا کہ رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعودکے خلاف انحراف کاڈکلریشن آپ کی طرف سے موصول ہوا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پیش نہ ہونے پر آپ کی عدم موجودگی میں کارروائی کی جائیگی۔