نیب راولپنڈی نے القادر یونیورسٹی کیس میں زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

 
0
108

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے القادر یونیورسٹی کیس میں پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔زلفی بخاری نے 9 جنوری کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی میں طلبی پر ردعمل میں کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے، امپورٹڈ چوروں نے این آر او ٹو کے ذریعے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا، نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے قوم کے لوٹے گئے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی گئی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، زرداری، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز سمیت نیب کی گرفت سے نکلنے والے چوروں کی فہرست طویل ہے، مستحق طلبہ و طالبات کیلئے جدید و معیاری اسلامی تعلیم کے بندوبست میں کردار ادا کرنے کو جرم بنایا جارہا ہے، کٹھ پتلیوں کے ہر انتقامی حربے کا سامنا، انہیں عوام میں ننگا کرنے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔