بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن نے اہم ترین اجلاس طلب کرلیا

 
0
133

اسمبلیوں کی تحلیل اور سندھ حکومت کا بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اہم ترین اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن محکمہ بلدیات سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق خط کا جائزہ لے گا۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
واضح رہے کہ رات گئے سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی واپس لے لیا تھا۔