عمران خان حملہ کیس، ملزم کے بھائی اور بھانجے کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم

 
0
166

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان حملہ کیس کے ملزم نوید کے زیرحراست بھائی اور بھانجیکو16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان پر حملہ کیس میں گرفتار ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار ملزم نوید کی اہلیہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم نوید کے بھائی اور بھانجے کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔پولیس نے تاحال دونوں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی ہے۔ عدالت ملزم نوید کے بھائی شفیق اور بھانجے علی رضا کو غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے آر پی او گوجرانوالہ کو دونوں مبینہ ملزمان کو 16جنوری کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔