عمران خان کابھی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017ءکوسپریم کورٹ میں چیلنج

 
0
316

 

 اسلام آباد،نو مبر07(ٹی این ایس) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بننے کی اجازت والی ترمیم چیلنج کردی ہے۔عمران خان نے بھی الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کوسپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جبکہ گزشتہ روز آئینی درخواست عوامی مفاد کے آرٹیکل 184/3کے تحت دائرکی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف کو رکن قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل کیاگیا اور اسی فیصلہ کے نتیجے میں ہی نواز شریف کومسلم لیگ ن کے عہدے سے ہٹانا پڑا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو ان کی جماعت نون لیگ میں صدارت کے عہدے پر لانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں اور الیکشن ایکٹ 2017  میں کی گئیں ترامیم آئین سے متصادم ہیں کیوں کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والاشخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتااور ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ2017ءپولیٹیکل پارٹیز آرڈرز 2002 کیخلاف ہے اورالیکشن ایکٹ 2017 میں ہونیوالی ترامیم آئینی آرٹیکل 204 اور 175سے متصادم ہیں۔

اس لیے الیکشن ریفارمز ایکٹ کی شقوں 9، 10 اور 203 کو کالعدم قراردیاجائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل8 سے زائد درخواستیں دائرکی گئی ہیں جن پررجسٹرارسپریم کورٹ نے اعتراضات عائدکرکے واپس کردی تھیں تاہم ان اعتراضات پرچیمبر اپیلیں دائرکردی گئی ہیں جن کی سماعت ابھی نہیں ہوسکی۔