آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ،دانیال عزیز

 
0
407

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس): وفاقی وزیر نجکاری و مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزنے کہا ہے کہ آصف زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے، راجاپرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے، کیا یہی احتساب ہے والیم 10 پبلک نہیں کیا جارہا ۔ منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت آمد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے کیسز کا سارا ریکارڈ احتساب عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے، کیا یہی احتساب ہے۔