لاہور اور پنجاب ،دیگر حصوں میں آج بھی شدید دھند چھائی رہی جس سے مواصلات کا نظام درہم برہم

 
0
389

 

لاہور ،نو مبر07(ٹی این ایس): لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں آج بھی شدید دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، فلائٹس اور ریلوے نظام بھی متاثر ہوا۔ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹروے ،نیشل ہائی وے پر شدید دھند چھا گئی۔ ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد مکمل بند ہے۔لاہور سے ساہیوال حد نگاہ صفرہوگئی جبکہ ساہیوال سے رحیم یار خان حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔

گوجر خان میں مندرہ کے مقام پر حد نگاہ 100 سے 150 میٹر ہے۔ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ اوپن خانیوال سے ملتان اوپن ہے، جبکہ عارف والا میں شدید دھند سے بورے والا، ساہیوال، بہاولنگر اور پاک پتن جانے والی ٹریفک بھی بند ہے۔دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے، متعدد ٹرینوں کی آمد بھی تاخیر کا شکار ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید 4 روز تک شدید دھند کی پیش گوئی کر دی ہے۔