سینیٹ کی قائمہ کمیٹی، موبائل فون کے 100روپے والے کارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے کی سفارش

 
0
368

 اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل بیلنس کے 100روپے والے کارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے کی سفارش کی ہے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شاہی سیدکی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کا معاملہ زیربحث آیا تو پی ٹی سی ایل کی جانب سے بتایا گیا کہ پنشن کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس کی ہدایت کے مطابق حل ہو گا۔

کمیٹی میں 100 روپے والے موبائل کارڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں کمیٹی کی جانب سے یہ سفارش کی گئی کہ 100روپے والے موبائل کارڈ سے ود ہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹا جائے،کمیٹی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ملک بھرمیں بڑے پیمانے پرفری میں فروخت ہونے والی سمزکانوٹس لے کراس پر کارروائی کرنے تجویز بھی دی گئی۔