اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا۔
اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں 26 دسمبر سے سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی، ایف ڈی ای کے تحت تعلیمی ادارے 3 جنوری تک بند رہیں گے۔ تعلیمی سرگرمیاں 5 جنوری بروز پیر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق ایف ڈی ای کے مطابق 10 جنوری بروز ہفتہ عملے کے لیے ورکنگ ڈے ہوگا، سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے جاری کر دیا۔













