ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگا واٹ تک پہنچ گیا

 
0
739

اسلام آباد نومبر 4(ٹی این ایس) ڈیموں میں پانی کی کمی اور سموگ کے باعث ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگا واٹ تک پہنچ گیا، بجلی کی پیداوار 9 ہزار جبکہ طلب 13500 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔

وزارت توانائی کے مطابق شہروں میں بجلی کی لوڈ شڈنگ 4 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے کی جارہی ہے، ذرائع این ٹی ڈی سی کی ہدایت پر تقسیم کار کمپنیاں ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، بجلی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ڈیموں میں پانی کی کمی اور سموگ کی وجہ سے سسٹم باربار ٹریپ ہونے سے بجلی بحران کا سامنا ہے، ذرائع وزارت توانائی کے مطابق اس وقت بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں بجلی کی طلب 13500 میگا واٹ ہے جبکہ پیدوار کم ہو کر 9000 میگاواٹ رہ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیمز میں پانی کی کمی کے باعث پن بجلی کی پیداوار بھی صرف 4 ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ پرائیویٹ بجلی گھروں سے 4 ہزار اور دیگر ذرائع سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق شہروں میں بجلی کی لوڈ شڈنگ 4 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے کی جارہی ہے، ذرائع این ٹی ڈی سی کی ہدایت پر تقسیم کار کمپنیاں ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، بجلی بحران پر جلد قابو پالیا جائے گا۔