الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیا

 
0
867

اسلام آباد، جولائی 26 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چوہدری محمد عدنان پی پی 11 راولپنڈی سے 43 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے پر باقاعدہ طور پر  کامیاب قرار دیا ۔

بدھ کے روز ہونے والے پاکستان کے دسویں عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ شام 6 بجے ہی ختم ہوگئی تھی۔پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے 10 گھنٹے کے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا ہے۔ سرکاری نتیجے کے اعلان میں تاخیر آر ٹی ایس سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث ہوئی۔

چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انتخابات 2018 کے پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کیااور اعلان کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات کو بھی مسترد کردیا۔