راولپنڈی میں بھی پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،  5 میں سے 4 نشستوں پر واضع برتری

 
0
509

راولپنڈی جولائی 26 (ٹی این ایس) قومی اسمبلی کے کل سات حلقوں میں سے چھ حلقوں میں الیکشن ہوا جبکہ ایک حلقہ این اے 60 میں حنیف عباسی کو عدالت کی طرف سے سزا ملنے کے بعد الیکشن ملتوی ہو گیا۔ پی ٹی آئی نے پانچ حلقوں میں حصہ لیا چار حلقوں میں واضح برتری حاصل ہوئی۔ جس میں حلقہ این اے 57، این اے 59، این اے 61 اور این اے 63 ہیں جبکہ ایک حلقہ این اے 58 میں پی پی پی کے نامزد امیدوار سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میدان مارا۔

این اے 62 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔