کراچی کے زمزمہ پولنگ سٹیشن میں تو ووٹوں کی گنتی تک شروع نہیں ہوئی، شکایت کی گئی تو پولنگ افسر چلایا کہ ”گھر جانا ہے تو چلے جاؤ: جبران ناصر کی شکایت

 
0
369

ہمارےپولنگ ایجنٹس کو کم از کم 6 پولنگ سٹیشنز میں سے فارم 45 کے بغیر  بھیج دیا گیا: ٹوئیٹ

کراچی ،جولائی 26 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے جبران ناصر نے بھی انتخابی نتائج میں تاخیر میں احتجاج کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے زمزمہ پولنگ سٹیشن میں تو ووٹوں کی گنتی تک شروع نہیں ہوئی، یہ ووٹرز کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اس کی شکایت کی گئی تو پولنگ افسر چلایا کہ ”گھر جانا ہے تو چلے جاؤ۔“ جبران ناصر نے مزید کہا کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو کم از کم 6 پولنگ سٹیشنز میں سے فارم 45 کے بغیر  بھیج دیا گیا ہے۔