پی ایس پی رائی کا پہاڑ ثابت ہوئی، ایک نشست بھی نہ لے پائی

 
0
319

کراچی ،جولائی 26 (ٹی این ایس): مصطفی کمال کے دعوے محض پیالی میں طوفان اور رائی کا پہاڑ ثابت ہوئے ، پی ایس پی کراچی یا حیدر آباد سے ایک نشست پر بھی برتری حاصل نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے بطن سے وجود میں آنیوالی یا بعض سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق لائی جانیوالی پاک سرزمین پارٹی مہاجروں میں مقبولیت حاصل نہ کر سکی اور حالیہ الیکشن 2018میں مقابلے کی دوڑ میں کہیں پیچھے رہ گئی ۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کو کراچی یا حیدر آباد سے کوئی ایک نشست ملنے کا امکان تو ایک طرف رہا بلکہ وہ کسی ایک قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست پر ابتدائی برتری بھی ظاہر نہ کرسکی ۔ یوں یہ بات نمایا ں ہوگئی کے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کے دعوے محض رائے کاپہاڑ اور پیالی میں طوفان ثابت ہوئے اور ان کی پارٹی کی بجائے تحریک انصاف بخوبی ایم کیوایم سیاست کو ایک جانب دھکیل کر کراچی کی سیاست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔