شہر قائد،شدیدگرمی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کا ڈاکووں نے فائدہ اٹھا تے ہوئے بینک لوٹ لیا

 
0
288

کراچی،مئی 04(ٹی این ایس):شہر قائد میں شدیدگرمی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کا ڈاکووں نے فائدہ اٹھا تے ہوئے بینک کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر کی پولیس موسم کی حدت سے پریشان شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور مشروبات پلانے میں مصروف ہو گئی ،پولیس کی مصروفیت دیکھ کر نا معلوم ملزمان نے گلشن اقبال بلاک 6میں واقع نجی بینک پر دھاوا بول دیا5/6 ملزمان بینک میں داخل ہوگئے اوربینک کے گارڈسمیت عملے کویرغمال بناکردونوں گارڈ کو قابو کرکے ایک جانب بند کر دیا ،اورملزمان باآسانی 8لاکھ روپے سے زائدکی رقم لوٹ کرفرارہوگئے ،واقع کی اطلاع ملنے پرپولیس نے جائے وقوع پرپہنچ

کرڈکیتی کی واردات کاجائزہ لیا،پولیس کے مطابق بینک کے باہر موجود گارڈ کے پاس اسلحہ نہیں صرف میٹل ڈیٹیکٹر تھا، ملزمان نے پہلے اندر موجود مسلح گارڈ کو قابو کیا اوردوسرے ملزمان باہر کھڑے گارڈ کو بھی اندر لے آئے، ملزمان 3 منٹ میں باآسانی واردات کرکے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کا شناختی عمل شروع کردیاہے۔