میٹھائی کاٹوکرا گورنر سندھ کو پیش کرنا چاہتاہوں ،سیکیوریٹی اہلکاروں نے گورنر ہاؤس کے گیٹ پر روک لیا

 
0
519

کراچی جولائی 28(ٹی این ایس ) پانامہ لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدتحریک انصاف سندھ کے نائب صدر حلیم عادل شیخ میٹھائی کا ٹوکرا لیکر گورنر ہاؤس پہنچ گئے اور وہ یہ میٹھائی کاٹوکرا گورنر سندھ محمد زبیر کو پیش کرنا چاہتے تھے۔سیکیوریٹی کے اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو گورنر ہاؤس کے گیٹ پر روک لیا ، اس ہی دوران گورنر سندھ کی اہلیہ اپنی گاڑی میں گورنر ہاؤس سے باہر نکل رہی تھیں کہ انھوں نے میٹھائی کا ٹوکرا لئے حلیم عادل شیخ کو گورنر ہاؤس کے گیٹ پر دیکھا کہ وہ سیکیوریٹی اہلکاروں سے گورنر سندھ سے ملاقات کرنے کی بات کر رہے ہیں اور اندر جانا چاہتے ہیں گورنر کی اہلیہ اپنی گاڑی سے اتر کر حلیم عادل شیخ کے پاس آئیں اور ان سے کہا کہ گورنر محمد زبیر گورنر ہاؤس میں موجود نہیں ہیں اور آپ یہ میٹھائی کیوں لیکر آئے ہیں اس پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گونر سندھ عوام کے آدمی ہیں اور وفاق کے نمائندے ہیں،اس کے علاوہ گورنر کا ہم احترام اور عزت کرتے ہیں اور آپ بھی ہماری بہن ہیں۔ اس پر گورنر سندھ کی اہلیہ وہاں سے چلی گئیں۔