پاکستان میں نواز شریف کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہورہا‘ مختلف مواقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے ، خواجہ سعد رفیق

 
0
358

 

اسلام آباد ،نو مبر07(ٹی این ایس): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‘ پاکستان میں یہ نواز شریف کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہورہا‘ مختلف مواقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے‘ احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی البتہ انتقام نظر آرہا ہے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔ احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی البتہ انتقام نظر آرہا ہے۔ پاکستان میں یہ نواز شریف کے ساتھ پہلی بار نہیں ہورہا ہے۔ میوزیکل چیئر کا کھیل دیکھتے دیکھتے اگلے مرحلے بھی پاکستانی قوم کو حفظ ہوچکے ہیں۔ جدوجہد جاری رکھنی چاہئے اور جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہوگا۔ مختلف موقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے۔