ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید کا تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس

 
0
945

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید کا تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں فائرنگ کا نوٹس، ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال کو فوری ملزمان کے خلاف کاروائی کا حکم۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ایک کار اسحلہ قبضہ میں لے لیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جایا رہا ہے۔