اسلام آباد (ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس کا رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 10ہزار115 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں

 
0
27

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا رواں سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی 10ہزار115 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں ، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 475 ڈرائیوروں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاون جاری ہے،اس سلسلہ میں رواں سال اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث 10ہزار115 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں کی، 7,063غلط رستے کے استعمال،بے احتیاطی سے گاڑی و موٹر سائیکل چلانے اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں گئیںجبکہ 3,052گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف دوڑ لگانے اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں،جبکہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 475ڈرائیوروں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا گیا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے خصوصی ناکہ جات لگائے گئے ہیں،شہر ی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہے،شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پر دیں