یہ توہوناہی تھا۔۔۔عمران خان کی نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بڑااقدام اٹھالیاگیا

 
0
116

 پنجاب اسمبلی میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف مذمتی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اسپیکر

سبطین خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عمران خان سے اظہار یکجہتی اور نااہلی کے فیصلے کیخلاف قرار داد پیش کی۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، سپریم کورٹ عمران خان کو صادق و امین قرار دے چکی ہے، امپورٹڈ حکمران سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان ملک کے مقبول لیڈر ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پنجاب اسمبلی کا ایوان مسترد کرتا ہے، یہ فیصلہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے، چیف ایکشن کمشنر کو فوری طور پر انکے عہدے سے ہٹایا جائے۔قرارداد پیش ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اراکین نے شور مچانا شروع کیا جس پر ایوان مچھلی بازار کا منظور پیش کرنے لگا۔اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور گھیراؤ کی کوشش کی تو اس دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگے چور چور کے نعرے لگائے۔