اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے دو گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس کا شکریہ اداکرتے ہوئے پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ تھانہ کرپا اور تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس کو شہریو ں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ان کے بچے لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے، شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا