ووٹ کا عالمی دن:   دارالحکومت میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے ضمن میں آگہی مہم

 
0
795

اسلام آباد، دسمبر 07 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت آج پاکستان بھر میں ووٹ کا دن بنایا جا رہا ہے۔ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اسلام آباد شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں خواتین اور معذور افراد سمیت تمام پاکستانیوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے

پا​کستان میں ووٹ ڈالنے کا تناسب انتہائی کم ہے جسکی وجہ عوام کا اسکی اہمیت سے آگاہ نہ ہونا ہے، ماہرین اس کی بڑی وجہ انتخابی نظام میں خامیوں کو گردانتے ہیں۔

​شہرویوں    کی بڑی تعداد نے ووٹ کی آگاہی سے متعلق اس مہم کی سراہنا کی اور اسے اہم قرار دیا۔